ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے ڈی ایس ، بی جے پی پر مشتمل مخلوط حکومت کو عوام نے پسند کیا تھا: سی ایس پٹا راجو

جے ڈی ایس ، بی جے پی پر مشتمل مخلوط حکومت کو عوام نے پسند کیا تھا: سی ایس پٹا راجو

Tue, 29 Jan 2019 11:41:20    S.O. News Service

بنگلورو29؍جنوری (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی والوں کا سلوک اسی طرح جاری رہا تو اس کا نتیجہ آئندہ دنوں میں منفی طور پڑسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے استعفیٰ دینے کی وارننگ دی ہے۔ اقتدار حاصل کرنے وہ کسی کے گھر عرضی لے کر نہیں گئے۔ کانگریس کی بغیر شرط تائید سے ہی وہ وزیراعلیٰ بنے ہیں اور خدمات انجام دے رہے ہیں ، یہ باتیں ریاستی وزیر سی ایس پٹا راجو نے کہیں۔ آج ودھان سودھا میں نامہ نگاروں سے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی والوں نے پہلے بڑی بڑی باتیں کیں لیکن اب ان میں وہ بات نہیں ہے۔ بدلہ میں وہ وزیر اعلیٰ پر نکیل ڈال کر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس قسم کا سلوک مہنگا پڑسکتا ہے۔ ہمارے وزیراعلیٰ کمارسوامی ہی ہیں۔ سدارامیا دوراقتدار کی اسکیموں کو مخلوط حکومت نے جاری رکھی ہے۔ کمار سوامی نے استعفیٰ دینے کی بات کہی ہے تو ان کے دل کو کتنا درد ہوا ہوگا۔ یہ عوام سمجھ رہے ہیں۔ قدم قدم پر اختلاف کرنا اچھی بات نہیں۔ ہمارے رگ رگ میں کمار سوامی ہی وزیراعلیٰ ہیں۔ ہمارے قائد ایچ ڈی دیوے گوڈا ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کے ساتھ 20؍ماہ کی مخلوط حکومت پر پسندیدگی کا اظہارکیا۔ جب کمار سوامی نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے حکومت تشکیل دی تھی اس وقت عوام نے اس کو بہت پسند کیاتھا۔ 


Share: